Skip to content
YellowCard
Making medicines and medical devices safer

Arabic

Information about reporting side effects in Arabic.

آپ کی دوائی کا ضمنی اثر؟ یلو کارڈ سکیم استعمال کرکے اس کی اطلاع دیں۔

Please note that we are working to make the text aligned to the right, apologies for any inconvenience reading this page

آپ کی دوائی کا ضمنی اثر؟ یلو کارڈ سکیم استعمال کرکے اس کی اطلاع دیں۔

تمام ادویات ان چاہے مضر اثرات پیدا کرسکتے ہیں (انھیں کبھی کبھار دوا کا برخلاف ردّّعمل کہا جاتا ہے)۔ اکثر مضر اثرات ہلکے ہوتے ہیں لیکن چند تشویشناک ہوسکتے ہیں اور زندگی کے لیے خطرناک بھی۔ کبھی کبھی مضر اثرات دوائی لینا بند کردینے کے بعد رونما ہوتے ہیں۔ چند مضر اثرات کا اس وقت تک پتہ نہیں چل پاتا جب تک کئی افراد نے طویل عرصے کے لیے ادویات نہ لی ہو۔ اس لیے لوگوں کے لیے یہ نہایت ہی اہم ہے کہ یلو کارڈ سکیم استعمال کرکے مشکوک مضر اثرات کی اطلاع دیں۔

اگر آپ کسی علامت کے بارے میں فکرمند ہیں کہ وہ مضر اثر ہوسکتی ہے تب مشورے کے لیے آپ کے طبیب سے یا دواساز سے بات کریں۔

کس بات کی اطلاع دینی ہے

یوکے میں آپ دوا کے یا جڑی بوٹی علاج کے مشکوک مضر اثرات کی اطلاع دے سکتے ہیں، آیا وہ نسخۂ آپ کے طبیب نے تجویز کیا ہو یا پھر بغیر نسخۂ کے ہی خریدا ہو۔ آپ رونما ہونے والے ان تمام مضر اثرات کی اطلاع دیں سکتے ہیں جو:

- آپ کے خود میں رونما ہوۓ ہیں،

- آپ کے بچّے میں

- ان میں جن کے آپ نگہبان ہیں یا ان میں جو ان کی

جانب سے آپ کو اطلاع دینے کو کہتے ہیں۔

پیلے کارڈ اطلاعوں کا کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟

دی میڈسن اینڈ ہیلتھکیئر پراڈکٹس ریگیولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) ان افراد سے جو ادویات لے رہے ہیں اور صحت کی نگاہ رکھنے والے ماہرین جیسے طبیب، دواساز اور نرس سے یلو کارڈ اطلاعوں کو جمع کرتی ہیں۔

یہ ایم ایچ آر اے مہیّا کی گئی معلومات کا استعمال ادویات کے استعمال کا طریقہ اور دی گئی مصنوع کی معلومات سے متعلق تنبہہ کا جائزہ لینے میں کریں گے۔

ایم ایچ آر اے کیا ہے؟

ایم ایچ آر اے یوکے حکومت کا ایک حصّہ ہے۔ عوام کی صحت کی حفاظت کرنا اس کا اہم ترین مقصد ہے۔ ادویات اور صحت سے متعلق آلات ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں اور قابل قبول حد تک محفوظ ہیں ان باتوں کو یقینی بنا کر ایم ایچ آر اے کام کرتی ہے۔ جب بھی کوئی ممکن مسئلہ منکشف ہوتا ہے، ایم ایچ آر اے عوام کی حفاضت کے لیے بلاتاخیر اقدام اٹھاتی ہیں۔

یلو کارڈ سے اطلاع دینے کے تین طریقے ہیں

یلو کارڈ انگریزی میں بھرنا ہوتا ہے، اس لیے اگر ضرورت ہو تب آپ کسی ایسے شخص کی مدد لے سکتے ہے جو انگریزی لکھ سکتا ہے یا بول سکتا ہے۔ صحت کا ماہرین (جیسے طبیب، دواساز یا نرس) بھی آپ کی جانب سے یلو کارڈ سے اطلاع دے سکتا ہے۔

- اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ سہولت ہے تب اس ویب سائٹ

www.mhra.gov.uk/yellowcard پر آن لائن یلو کارڈ فارم استعمال کریں۔ اطلاع دینے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔

- یلو کارڈ مکمل کریں اور یہ بغیر ڈاک ٹکٹ کے ڈاک سے بھیجا جا سکتا ہے۔

- مفت فون پر یلو کارڈ ہاٹ لائن کو فون کریں 0808 100 3352

آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا

ذاتی تفصیلات محفوظ، محتاط اور خفیہ رکھی جاتی ہیں۔ آپ کی واضح طور پر دی گئی اجازت کے بغیر وہ ایم ایچ آر اے کے باہر کبھی بھی کسی کو بھی نہیں منتقل کی جاۓ گی۔